کم کاربوہائیڈریٹ والی غذا ذیابیطس مریضوں کیلئے فائدہ مند
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک ٹائپ 2 ذیابیطس والے بالغوں کو بلڈ شوگر کا بہتر کنٹرول حاصل کرنے اور ذیابیطس کی ادویات کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
یہ مطالعہ اینڈوکرائن سوسائٹی کے جرنل آف کلینیکل اینڈو کرائنولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہوا ہے۔
محققین نے کہا کہ زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک کے مقابلے میں، کاربوہائیڈریٹ کی محدود مقدار نے 12 ہفتوں کے ٹرائل کے دوران لبلبے میں موجود بیٹا سیلز کے کام کو بہتر بنایا۔ بیٹا خلیات انسولین تیار اور خارج کرتے ہیں جو خون میں شوگر کو منظم کرتے ہیں۔
برمنگھم کی یونیورسٹی آف الاباما میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم اور مطالعے کے متعلقہ مصنف ماریان یورچیشین نے بتایا کہ بیٹا سیل کی ناکامی ٹائپ 2 ذیابیطس کی نشوونما کے لیے ذمہ دار ہوتی ہے لہٰذا اس کو مستحکم کرنا ضروری ہوتا ہے۔