جناح ہاؤس حملہ کیس؛ پی ٹی آئی کے 39 کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے وکلا سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے


ویب ڈیسک October 23, 2024
پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 39 کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 16 نومبر تک توسیع کر دی۔

پی ٹی آئی کارکنان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا سے ضمانتوں پر دلائل طلب کرلیے۔

پی ٹی آئی کارکنان شہروز خان ٫نجیب اللہ ٫اویس یونس ٫حیات اللہ ٫ شاہ خالد ٫ابرار زاہد٫ زیشان افضل ٫شایان سعید ٫ عتیق الزمان ٫ عثمان سلیم ٫فیصل۔افتخار اور عبد القیوم سمیت 39 ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ پر درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں