بجلی کی قیمت میں 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

سی پی پی اے نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے

بجلی کی قیمت میں 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست جمع کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا 30 اکتوبر کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ ستمبر میں سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے 30 روپے 29 پیسے فی یونٹ میں پیدا کی گئی۔ ستمبر میں ایل این جی سے 24 روپے 95 پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

Load Next Story