امریکا میں 15 سالہ لڑکے نے والدین اور چھوٹے بہن بھائیوں پر گولیاں برسا دیں؛ 5 ہلاکتیں 

اہل خانہ میں سے صرف ایک نوعمر بچی زندہ بچ سکی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا

 

امریکی ریاست واشنگٹن کے ایک گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک جب کہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔
 
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ سیئٹل کے جنوب مشرق میں ایک گھر میں پیش آیا۔ گولی کی آواز سن کر ہم سایوں نے پولیس کی اطلاع دی۔
 
جائے وقوعہ پر پہنچنے والی پولیس ٹیم کو گھر سے 5 لاشیں ملیں جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 15 سالہ لڑکے کو تحویل میں لے لیا گیا۔
 
تاحال پولیس نے ملزم اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی مشتبہ قاتل اور مقتولوں کے درمیان تعلق کی نوعیت اور قتل کا محرک واضح ہوسکا ہے۔
 
تاہم پولیس ایک کے ترجمان نے یو ایس اے ٹوڈے کو جوابی ای میل میں بتایا کہ "ایسا لگتا ہے کہ وہ سب ایک ہی خاندان کے افراد تھے لیکن اس کی تصدیق کا عمل ابھی جاری ہے۔
 
ایک پڑوسی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ گھر میں ایک جوڑا اور ان کے پانچ بچے رہتے تھے لیکن اس کی تصدیق کے لیے یو ایس اے ٹو ڈے کے تھانے سے رابطے پر مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔
 
Load Next Story