سینیٹر سیف اللہ ابڑونااہلی ریفرنس؛ الیکشن کمیشن کی جواب جمع کروانے کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے ریفرنس کی سماعت کی


ویب ڈیسک October 23, 2024

الیکشن کمیشن نے نا اہلی ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سینٹر سیف اللہ ابڑو نا اہلی ریفرنس کی سماعت کی۔ ماجد محمود اور سینیٹر شہادت اعوان نے پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔

ریفرنس کے مطابق سیف اللہ ابڑو نے ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے تجربے کی جعلی دستاویزات جمع کروائیں اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ مکمل اثاثے ڈیکلیئر نہیں کیے تھے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان اور سیف اللہ ابڑو کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

سیف اللہ ابڑو کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ ہمیں درخواست کی نقل نہیں ملی ہمیں مہلت دی جائے۔ الیکشن کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں سیف اللہ ابڑو کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں