کوئٹہ؛ بیرون ملک سے آنے والی خاتون مسافر کے زیورات لوٹا دئیے گئے

خاتون کے بیگ میں دیگر قیمتی اشیا بھی موجود تھیں، پی اے اے


ویب ڈیسک October 23, 2024

کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی انتظامیہ  نےفرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون مسافر کو قیمتی سامان لوٹا دیا۔

پی اے اے کے مطابق بیرون ملک آمد کے لاؤنج میں کسٹمر اسکینر مشین پر ایک ٹرالی بیگ لاوارث پایا گیا۔ قائم مقام ٹرمینل مینجر نے کسٹمزاور اے ایس ایف کے اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ کو تحویل میں لے کر تلاشی لی۔ بیگ میں سونے کے زیورات کے 2 سیٹ اور سونے کی 2 بالیاں پائی گئیں۔

خاتون مسافر 22 اکتوبر کو دبئی سے کوئٹہ پہنچیں تھیں۔ خاتون کو ائیرپورٹ میں رہ جانے والے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء واپس لوٹا دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں