راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں گئی

بورڈ نے اراکان کی تعداد 7 سے کم کرکے صرف 5 کردی (فوٹو: پی سی بی)

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔


راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو ناقص پرفارمنس کے بعد بھی پلئینگ الیون میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔

تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون:

کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود

Load Next Story