حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوج کا میجر اور اہلکار ہلاک، 3 زخمی

ستمبر سے تاحال حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں اور حملوں میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 45 ہوگئی


ویب ڈیسک October 23, 2024

 

حزب اللہ کے لبنان کے جنوبی علاقے میں راکٹ حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک میجر اور ایک اہلکار مارے گئے جب کہ دیگر 3 زخمی ہوگئے۔
 
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی۔
 
میجر 42 سالہ ایویرام ہاریف کا تعلق الون بریگیڈ سے جب کہ سارجنٹ 27 سالہ سار الیاد نوارسکی کا تعلق 508 ویں بٹالین سے تھا۔
 
لبنان کے جنوبی علاقوں میں سمتبر سے تاحال حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 45 ہوگئی۔
 
ادھر لبنان سے میزائل حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہریوں کی تعداد 20 کے قریب ہے جب کہ حماس کے حملے میں مارے گئے افراد کی تعداد علیحدہ ہے۔
 
دوسری جانب گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 63 افراد شہید ہوگئے تھے جس کے بعد لبنان میں اسرائیلی حملوں میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 530 ہوگئی۔
 
یاد رہے کہ اسرائیل نے ستمبر کے آخر سے حزب اللہ کے خلاف برّی فوج کو بھی اتارا ہے اور دوبدو جھڑپیں جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔