متھیرا پاکستان میں پھیلتی بے راہ روی سے نالاں
ماڈل و اداکارہ متھیرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران پاکستان میں پھیلتی بے راہ روی کا شکوہ کیا ہے۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ انتہائی ایڈوانس ہو چکا ہے، نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے راہ روی کا شکار ہیں، ناجائز تعلقات عام ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔
اداکارہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک تھیں، جہاں انہوں نے شادی، تعلقات اور سماج میں پھیلنے والی بے راہ روی پر کھل کر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ پاکستانی سماج میں شادیاں بھی کاروباری معاہدوں کی طرح ہورہی ہیں اور والدین بھی پیسہ اور حیثیت دیکھ کر رشتوں کو اہمیت دینے لگے ہیں۔