چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا

فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں 25 اکتوبر کو الوداعی فل کورٹ ریفرنس ہوگا، جس سے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر جمعہ کو ساڑھے 10 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بھی خطاب کریں گے۔

دوسری جانب نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ایوان صدر نے تقریب کے لیے مہمانوں کی فہرست مانگ لی تاہم نئے چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری کی تقریب میں ڈھائی سے تین سو مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کو چیف جسٹس پاکستان کی حیثیت سے صدر مملکت آصف علی زرداری سے حلف لیں گے اور  حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں 11 بجے منعقد ہوگی۔

Load Next Story