زمبابوے نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا

سکندر رضا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنز کی اننگز کھیلی


ویب ڈیسک October 23, 2024

زمبابوے نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ریجنل کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے گیمبیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

سکندر رضا جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 133 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے بیٹنگ کے دوران 15 چھکے اور سات چوکے لگائے۔

ہدف کے تعاقب میں گیمبیا کی ٹیم 14.4 اوورز میں 54 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا سب سے بڑا اسکور 314 رنز تھا جو نیپال نے 2023 میں منگولیا کیخلاف بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |