کراچی:
سندھ اسمبلی میں اسمبلی رولز میں ترامیم کا بل متفقہ طور پر منظور ، اب مشیر بھی اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لے سکیں گے۔
وزیر قانون ضیا لنجار نے اسمبلی کے رولز میں ترامیم کا بل پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
رولز میں ترامیم کے بل کی منظوری کے بعد اب مشیر بھی سندھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لے سکیں گے۔