وزیراعظم اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

دکھ کی گھڑی میں ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، محسن نقوی


ویب ڈیسک October 23, 2024
فوٹو فائل

اسلام آ باد:

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے انقرہ میں دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دہشت گردی کی اس مذموم کاروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ہم ترکیہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔

 

اُدھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور  افسوس کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ترکیہ کی حکومت وزیر داخلہ اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور علاقہ نہیں،  ہم ترکیہ  کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں