میٹا کا جعلسازی سے نمٹنے کے لیا اہم اقدام
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا فیشل ریکوگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کرنے والی ہے جس کا مقصد یہ جاننے کی کوشش ہوگی کہ آیا صارفین کے چہروں کو آن لائن جعلسازی کے لیے تو استعمال نہیں کیا جا رہا۔
کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی یہ نئی ٹیکنالوجی ’سلیبریٹی بیٹس‘ نامی جعلسازی سے صارفین کو بچانے کی ایک کوشش ہے۔ اس جعلسازی میں مشہور افراد کا روپ دھار کر میسج، ای میل یا کسی سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ کیا جاتا ہے۔
یہ ٹول لوگوں کی تصاویر کا ان کی فیس بک اور انسٹاگرام کی تصویر سے موازنہ کرے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر عالمی سطح پر آزمایا جا رہا ہے۔ تاہم، یہ فیچر ابھی برطانیہ یا یورپی یونین میں متعارف نہیں کرایا جائے گا۔ اس متعلق خطے کے ریگولیٹرز کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے۔
نئے سسٹم کے تحت، جب میٹا کی موجودہ ٹیکنالوجیز کسی ایسی پوسٹ کی نشان دہی کریں گی جس کے متعلق یہ شبہ ہو کہ یہ جعلسازی ہے اور اس میں کسی عوامی شخصیت کی تصویر ہوگی تو سسٹم فیشل ریکوگنیشن کا استعمال کرتے ہوئے اشتہار میں موجود چہرے اور اس پبلک فیگر کے فیس بک اور انسٹاگرام پر لگی پروفائل تصاویر کا موازنہ کرے گا۔
کمپنی کے مطابق اگر تصدیق ہوگئی اور اشتہار جعلی نکلا تو اشتہار کو بلاک کردیا جائے گا۔ کمپنی ان اشتہارات سے بنے کسی بھی فیشل ڈیٹا کو ایک بار کے موازنے کے بعد ہی فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور وہ ڈیٹا کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوگا۔