ترقی کیلیے ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارتی تعلقات ضروری ہیں خرم دستگیر

حکومت برآمدات کے فروغ کیلیے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، وفاقی وزیرتجارت


APP July 21, 2014
توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے بھارت وافغانستان سے بات چیت کی جائیگی، انٹرویو فوٹو: فائل

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان پڑوس ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دے رہا ہے۔

اتوار کو وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ساؤتھ ایشین فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (سیفٹا) کے آئندہ اجلاس میں خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت اور افغانستان سے پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی معاہدے ہمیشہ انہی مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کی ترقی، برآمدات کے فروغ اور دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔