کراچی: گزری مبارک مسجد کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مقتول کی شناخت 30 سالہ عمیر کے نام سے کی گئی


اسٹاف رپورٹر October 24, 2024

کراچی:

گزری مبارک مسجد کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

گزری کے علاقے ڈیفنس مبارک مسجد کے قریب کار پر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی جبکہ مقتول کی شناخت 30 سالہ عمیر کے نام سے کی گئی۔

 واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق قریبی چوکیدار نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ کار سوار 20 منٹ تک کسی سے موبائل فون پر رابطہ میں تھا، اس دوران موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے باعـث وہ جاں بحق ہوگیا۔

فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں