جسٹس یحییٰ آفریدی آئین و قانون پر چلتے ہیں،عامر الیاس رانا
تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے مرضی کا چیف جسٹس لگاتے لگاتے وہ اب مرضی کے چیف جسٹس کی طرف چل پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ وہ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، آپ سمجھیں جسٹس یحییٰ آفریدی دوسرے ناصر الملک ہیں، انگلش جج ہیں بالکل سوالات نہیں کرتے اور جب بولتے ہیں تو ٹو دی پوائنٹ بولتے ہیں یہ ان کی ہسٹری ہے،وہ آئین اور قانون پر چلتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب بھی کوئی نیا کام ہوتا ہے اس طرح کے ایشوز آئیں گے۔
تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ یہ بات بہت زیادہ پھیلائی گئی کہ کوئی بھی فیصلہ آ رہا ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو ایکسٹیشن دینے کا پلان ہے یا لینے کا پلان ہے، حکومت کا پلان تھا یہ بڑا واضح ہے کیونکہ جو پہلے ڈبیٹ ہو رہی تھی اور اس پروزیر قانون بات کر چکے ہیں کہ ہمارے دو تین پلان ہیں چونکہ بیورکریٹ کی پنشن کا ایشو ہے اس لیے ممکن ہے کہ عمر بڑھادیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جسٹس یحیٰی آفریدی بہت ہی راست باز جج ہیں،تحریک انصاف ان کے خلاف احتجاج کی سیاسی حماقت کر رہی ہے۔
تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہا کہ اگر یہ سلیکشن، نومینیشن پاکستان کے آئین کے مطابق ہوئی ہے جو کہ بالکل پاکستان کے آئین کے مطابق ہوئی ہے، اگر یہ سلیکشن اور نومینیشن پارلیمنٹ نے کی ہے اور آرٹیکل 7 کے مطابق پارلیمنٹ سپریم ہے تو پھر کوئی متنازع بنائے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم آئین کو خدا حافظ کہہ دیں۔
اگر کوئی یہ کہے کہ ملک چلانا پارلیمان کا اختیار نہیں ہے تو کیا ہم پارلیمان کو چھوڑ دیں، کسی کی خواہش پرملک نہیں چلا کرتے۔