سیکورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن؛ 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 24, 2024

سیکورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 9 خوارجی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک خوارجیوں میں 2 خود کش بمبار اور ایک اہم خوارجی رہنما سعید المعروف قریشی استاد شامل ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ خوارج متعدد دہشت  گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جن کا نشانہ سیکورٹی فورسز اور معصوم شہر بنتے رہے ہیں۔

علاقے میں موجود دیگرخوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں