کھلاڑیوں کی کارکردگی کا ذمہ دار ہوں، سلیکشن کا نہیں!

ہیڈکوچ جیسن گلپسی نے دوٹوک الفاظ میں بتادیا
Express NewsExpress News

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلپسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے انتخاب کا بتایا گیا تھا لیکن اعلان کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
 


برطانوی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بٹھا کر طے کیا گیا تھا کہ انتخاب کرنے کیلئے فیصلہ سازی میں شامل نہیں ہوں گا۔

گلسپی نے کہا کہ میں اب میچ ڈے کی حکمت عملی کا ذمہ دار اور سلیکشن معاملات سے دور ہوں، مجھے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی بنانے پر کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پریکٹس سیشن؛ ہیڈکوچ جیسن گلیسپی پانی کی خالی بوتلیں اٹھانے لگے

قبل ازیں گزشتہ روز ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے بعد پانی کی بوتلیں اٹھاتے نظر آتھے۔

مزید پڑھیں: بین اسٹوکس اور برینڈن میکولم کے درمیان چھکوں کا مقابلہ

گراؤنڈ ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے خالی بوتلیں گراؤنڈ میں ہی پھینک دی تھیں جنہیں سابق کرکٹرز نے اٹھایا تاکہ میدان کو صاف رکھا جاسکے۔

مداحوں نے ہیڈکوچ کے عاجزانہ رویے کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
 

Load Next Story