سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری

عدالت عظمیٰ نے اسلام آباد میں شُفہ سے متعلق مقدمہ بھی آئینی بینچ کو بھجوا دیا


ویب ڈیسک October 24, 2024

اسلام آباد:

آئینی بینچز کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں شُفہ سے متعلق مقدمہ بھی آئینی بینچ کو بھجوا دیا۔

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں تو آئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی، یہ مقدمہ تو اب آئینی بینچ کو منتقل ہونا چاہیے۔

وکیل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ میں یہ کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن ہونا یہی چاہیے۔

نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے، آفس کو ہدایت کی ہے جن مقدمات میں کوئی قانون چیلنج ہوا ہے ان کی الگ کیٹیگری بنائی جائے اور جن مقدمات میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی وہ ساتھ ساتھ منتقل کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے مختلف بینچز نے گزشتہ روز بھی مقدمات آئینی بینچ کو منتقل کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |