بھٹک کر سرحدی علاقے میں آنے والی نیل گائے چھانگا مانگا منتقل

ممکنہ طورپر نیل گائے بھارت سے خوراک کی تلاش میں بھٹکتی ہوئی آئی، ڈپٹی ڈائریکٹر والڈ لائف


آصف محمود October 24, 2024

وائلڈ لائف لاہور کے عملے نے مسکن سے بھٹک کرسرحدی علاقے  میں آنے والی  نیل گائے کو ریسکیو کرکے چھانگا مانگا منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر لاہور کے سرحدی علاقے  بیدیاں سے نیل گائے کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ نیل گائے کافی صحت مند ہے جسے محفوظ طریقے سے وائلڈلائف پارک چھانگا مانگا منتقل کیا گیا ہے جہاں پہلے بھی نیل گائیں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر نیل گائے بھارت سے خوراک کی تلاش اور شکاریوں کے خوف سے بھاگتی ہوئی پاکستان پہنچی ہوگی۔ علاوہ ازیں لاہور میں صدقہ کے نام پر ندے فروخت کرنیوالے دو ملزمان کو پکڑا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ممولے برآمد ہوئے جنہیں کھلی فضا میں آزاد کردیا گیا۔ گھریلو چڑیاں،مینا اور دیگر پرندے فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں