لاہور قلندرز کی ٹیم گلوبل سپر لیگ میں حصہ لے گی

ایونٹ جیتنے والی ٹیم کو انعامی رقم کے طور پر 1 ملین ڈالر دیے جائیں گے


ویب ڈیسک October 24, 2024
(فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور قلندرز کی ٹیم رواں برس ویسٹ انڈیز میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) میں شرکت کرے گی۔
 


میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے 5 سرکردہ ممالک کی فرنچائزز گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

ٹورنامنٹ گیانا کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں 26 نومبر سے 6 دسمبر تک شیڈول ہے۔

دیگر ٹیموں میں وائٹلٹی بلاسٹ چیمپئن ہیمپشائر ہاکس، کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی سائیڈ گیانا ایمیزون واریئرز، بنگلادیش کی رنگپور رائیڈرز کے علاوہ آسٹریلین فرنچائز وکٹوریہ کی ٹیم بھی ایونٹ میں حصہ لے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن آئی پی ایل سے متصادم ہوگا

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور لیگ کے چیئرمین کلائیو لائیڈ نے ایونٹ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلیئرز سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد

دنیا کی مقبول فرنچائزز کے مقابلے پرستاروں کو اپنی طرف راغب کریں گی۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کوئی فرنچائز ایونٹ میں حصہ نہیں لے گی کیونکہ بھارتی بورڈ کی پالیسی کے مطابق ٹیموں کو دوسری لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں