لاہور میں ڈاکوؤں کا دوران واردات جیمر ڈیوائس استمال کرنیکا انکشاف

ڈاکوؤں کے گھر داخل ہوتے ہی موبائل اور انٹرنیٹ کام کرنا بند ہوگیا


سید مشرف شاہ October 24, 2024

لاہور میں ڈاکوؤں کی جانب سے دوران واردات جیمر ڈیوائس استمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈیفنس میں 5 ڈاکووں نے واردات کے دوران جیمر ڈیوائس استعمال کی، ڈاکوؤں کے گھر داخل ہوتے ہی موبائل اور انٹرنیٹ کام کرنا بند ہوگیا۔ جیمر ڈیوائس ایک ڈاکو نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی۔

پانچ ڈاکو شہری مبشر کے گھر سے ایک کروڑ کی واردات کرکے فرار ہوئے تھے جبکہ پانچ رکنی گینگ اس سے قبل بھی وارداتوں میں جیمر ڈیوائس استعمال کرچکا ہے۔ ڈاکو واردات کے لیے گاڑی استعمال کرتے ہیں۔

پولیس ٹیمیں تاحال ڈاکوؤں کو ٹریس کرنے میں ناکام ہیں تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں