کراچی؛ نشے سے منع کرنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

سکھن پولیس نےچھوٹے بھائی کے قتل میں ملوث بڑے بھائی کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل (چاقو) برآمد کرلیا


اسٹاف رپورٹر October 24, 2024

کراچی:

ریڑھی گوٹھ میں نشے کرنے سے منع کرنے پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوگردن پرتیزدھار آلے کے وارسے قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمدکرلیا.

تفصیلات کے مطابق جمرات کی صبح  سکھن تھانے کے علاقےریڑھی گوٹھ بریانے محلے میں نشہ کرنے سے منع کرنے پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوگردن پر تیز دھار آلے کے وارسے قتل کردیا اورفرارہو گیا.

مقتول کی شناخت سلیم ولد شریف کے نام سے کی گئی ، سکھن پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے چھوٹے بھائی کے قتل میں ملوث بڑے بھائی عزیز ولد شریف کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل (چاقو) برآمد کرلیا.

ایس ایچ او سکھن جاوید ابڑو نے ایکسپریس کو بتایا کہ  ملزم عزیز نشے کا عادی ہے اورملزم نے نشہ کرنے سے منع کرنے پر اپنے چھوٹے بھائی کو قتل کیا ، گرفتار ملزم عزیز نے سگے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا۔ 

 پولیس کی جانب سے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں