اسلام آباد:
پاکستان کے مایہ ناز بالر ساجد خان کا کہنا ہے کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے۔
پنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا کہ پہلے اوور کروانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نےپہلے ہی دے رکھا تھا، نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں گیند نے کافی اسپن کیا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع کے تیس اوور میں گیند اسپن ہوگی۔
ساجد خان نے کہا کہ گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلیں، میرے پاس دوسرا نہیں، میں نے پیس مختلف کرنے کی کوشش کی، پہلی اننگز پر فوکس ہے، دوسری اننگز کے حوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے۔
ساجد خان کا کہنا تھا کہ نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتا ہے، انگلش بیٹرز کے مائنڈ سیٹ سے کھیلا تاکہ وکٹیں مل سکیں، انگلینڈ کے بیٹرز نے اچھا کھیلا، ہماری کوئی نہت نہیں تھی کہ سو رنز کی پارٹنر شپ بنانے دیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی ایک طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے، کوشش کی لیکن کیچ نہیں کر پایا جس پر زاہد محمود سے معذرت کرتا ہوں۔