پربھاس کی سالگرہ پر فلم "دی راجہ صاحب" میں نئے انداز کی جھلک! شائقین حیران

فلم کے ہدایتکار ماروتھی ہیں اور یہ فلم 10 اپریل 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی


ویب ڈیسک October 24, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

انڈین سپر اسٹار پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر فلم "دی راجہ صاحب" کے ہدایتکاروں نے ان کا نیا اور منفرد انداز سامنے لا کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ 

یہ فلم ہارر کامیڈی ہے جس میں پربھاس کو پہلی بار ایک نئے انداز میں دیکھا جائے گا لیکن ان کا روایتی ماس ہیرو والا انداز برقرار رہے گا۔ 

فلم کے پروڈیوسرز پیپل میڈیا فیکٹری نے انسٹاگرام پر پربھاس کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک نیا پوسٹر بھی جاری کیا جس میں انہیں ایک شاہانہ تخت پر بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

اس پوسٹر میں پربھاس کو سالٹ اینڈ پیپر لک، سیاہ لباس اور سگار کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا: "بغاوت شاہی خون میں شامل ہیں"۔ 

فلم کی دنیا کی جھلک پیش کرتے ہوئے ایک موشن پوسٹر بھی جاری کیا گیا جس میں فلم کے شاندار محل کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

مداحوں نے پربھاس کی اس نئے انداز میں جھلک پر جوش انداز میں تبصرے کیے اور ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

فلم میں ندھی اگروال، مالاویکا موہنان، سنجے دت، انوپم کھیر، ورالکشمی سارتھ کمار، اور مرلی شرما بھی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ماروتھی ہیں اور یہ فلم 10 اپریل 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں