وزیراعظم نے سرکاری افسروں کے غیرملکی دورے روک دیے

نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مستقبل میں بھی غیرملکی اسٹڈی دورے ترتیب نہ دینے کی ہدایات جاری


ویب ڈیسک October 24, 2024

اسلام آباد:

 

وزیراعظم نے سرکاری افسروں کے غیرملکی دورے روک دیے۔
 
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے 121ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا غیرملکی تدریسی دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی۔ 
 
نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مستقبل میں بھی غیرملکی اسٹڈی دورے ترتیب نہ دینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ 
 
واضح رہے کہ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور نے 121ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء کاغیرملکی دورہ شیڈول کیا تھا۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں