ٹرمپ نے ملک میں تقسیم اور خوف کا ماحول پیدا کیا، کملا ہیرس

سابق صدر اوباما نے کہا کہ ٹرمپ پاگل پن کی حد تک جذباتی ہیں لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے

GEORGIA, US:

امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں تقسیم اور خوف کا ماحول پیدا کیا۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نائب صدر کملاہیرس نے سابق صدر باراک اوباما کے ساتھ جارجیا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھے اپنے دشمنوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ ہماری زندگی کے سب سے زیادہ نتیجہ خیز انتخابات میں صرف 12 دن باقی ہیں، ووٹنگ شروع ہوچکی ہے، سخت مقابلہ ہوگا اور کوئی غلطی نہ کریں۔

صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ خوف اور تفرقہ بازی کے خاتمے کیلئے آپکے پاس آخری موقع ہے۔

انتخابی ریلی سے خطاب میں سابق صدر اوباما نے کہا کہ ٹرمپ پاگل پن کی حد تک جذباتی ہیں لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

سابق امریکی صدر اوباما نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی صدارت ملک کےلئےخطرناک ہوگی۔

Load Next Story