وارنر کی واپسی کا خواب! کپتان نے توڑ دیا

سوری میٹ! بگ بیش میں سڈنی تھنڈر کیلئے نیک تمنائیں، پیٹ کمنز کا دوٹوک بیان

سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا انٹرنیشل کرکٹ میں واپسی کا خواب پورا نہیں ہوسکے گا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا موقف ہے کہ وارنر ہمارے بہت اچھے دوست ہیں، ہم سب ان سے بہت پیار کرتے ہیں، شاید میڈیا میں رہنے کیلئے ایسا بیان انہوں نے دیا ہوگا۔

پیٹ کمنز نے وارنر کو مخاطب کرتے ہوئے بولا کہ سوری میٹ! بگ بیش میں سڈنی تھنڈر کیلئے نیک تمنائیں۔

مزید پڑھیں: ریٹائرڈ وارنر نے ٹیسٹ میں واپسی کی پیشکش کردی

 دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے 6 سال بعد ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی اٹھالی ہے، سال 2018 بال ٹیمپرنگ کیس میں انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم اب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے رولز میں کچھ ترامیم کی ہیں جس کے بعد ڈیوڈ وارنر کپتان بننے کے اہل ہوچکے ہیں۔
 

Load Next Story