اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ؛ انڈیکس 89 کے بعد 90 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا

رواں ہفتے بازارِ حصص میں تیزی کا رجحان غالب رہا، 100 انڈیکس 90146 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا


اسٹاف رپورٹر October 25, 2024

کراچی:

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ 100  انڈیکس 89 ہزار پوائنٹس کے بعد 90 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔
 
جمعہ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی  659 پوائنٹس کی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 89000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور  کرگیا اور 89596پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔
 
کاروباری ہفتے کے آخری دن اسٹاک مارکیٹ میں  تیزی کا رجحان جاری ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی وجہ سے 1200 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس مزید بڑھ کر 90146 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
 
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 1751 پوائنٹس کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 88000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرچکا تھا۔ رواں ہفتے کے آغاز ہی سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تھا جو آج جمعہ کے روز تک برقرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں