کمیونکیشن سیٹلائٹ زمینی مدار سے باہر نکلتے ہی تباہ

امریکی خلائی فورس نے سیٹلائٹ کے تباہ شدہ تقریباً 20 ٹکڑوں کا سراغ لگایا ہے

بوئنگ کا Intelsat-33e کمیونیکیشن سیٹلائٹ زمینی مدار کے باہر جانے پر تباہ ہوگیا جس کے بعد اب سیٹلائٹ کام کرنے کے قابل نہیں رہی۔

Intelsat کمپنی نے اسے "مکمل نقصان" قرار دیا ہے جبکہ کمپنی نے حادثے کی بنیادی وجہ کی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ امریکی خلائی فورس واقعے کے فوراً بعد سیٹلائٹ کے تقریباً 20 ٹکڑوں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

تاہم کمپنی نے ناکامی سے متاثر ہونے والے صارفین کی تعداد ظاہر نہیں کی۔ مزید برآں اسپیس فلکس کے نمائندے کے مطابق سیٹلائٹ کے پھٹنے سے ملبہ اب ارد گرد کے دیگر سیٹلائٹس کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ اس وقت ان ٹکڑوں کے مدار کے حوالے سے کافی غیر یقینی صورتحال ہے۔ یہ دوسرے سیٹلائٹس کے لیے ممکنہ طور پر خطرناک ہو سکتے ہیں۔

Load Next Story