پاکستان آج پہلے سیمی فائنل میں لنکن ٹیم سے ٹکرائے گا

ایمرجنگ ٹی20 ایشیاکپ کا دوسرا فائنل بھارت اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک October 25, 2024

ایمرجنگ ٹی20 ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو آج سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا۔


عمان کے الامارات اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے مدمقابل آئیں گی جبکہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور افغانستان اے کے درمیان 6:30 بجے کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کو شکست دی تھی جبکہ روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرایا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایمرجنگ ایشیاکپ کا فائنل 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں