PESHAWAR:
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی کو دانتوں کا انفکیشن ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، کل رات ڈینٹسٹ نے انکا چیک اَپ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انفکیشن کی وجہ سے ان کے کان سے بھی خون آرہا ہے، بشریٰ بی بی کے ابھی مزید ٹیسٹ ہوں گے۔
بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے شوکت خانم پشاور سے میڈیکل ٹیم وزیراعلی ہاؤس پہنچی تھی۔
دوسری جانب، بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ عمران خان کی اہلیہ شبلی فراز، علی امین گنڈاپور کے ہمراہ سیاسی معاملات دیکھیں گی۔
بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی۔ عمر ایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر بھی پشاور کے لیے روانہ ہوں گے۔
سینیئر قیادت نے اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کر دی ہے، آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی۔