کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل فعال رہ سکتی ہیں، بلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں بھی اثر انداز رہ سکتی ہیں


ویب ڈیسک October 25, 2024

کراچی:

 

شہر قائد میں تین دن تک  شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیش گوئی  میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 3روز کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے ۔ اسی سلسلے میں آج جمعہ تا اتوار کراچی کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے ۔
 
اِس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 تا 39 ڈگری رہنے کی توقع ہے  جب کہ دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر غیرفعال رہ سکتی ہیں۔  بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز رہ سکتی ہیں ۔
 
ہفتہ و اتوار کے روز نمی کا تناسب 40 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سےزیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں