خیرپور؛ عدالت میں پیشی پر آئے ملزمان پر فائرنگ، 3 جاں بحق

واقعہ بظاہر دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی

(فوٹو: فائل)

 

خیرپور: عدالت میں پیشی پر آئے ملزمان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
 
پولیس کے مطابق سیشن کورٹ خیرپور میں پیشی پر آنے والے ملزمان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں شکیل کاندھڑو، حاتم کاندھڑو اور برکت شامل ہیں۔
 
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق تحصیل کوٹ ڈیجی سے ہے۔ واقعے کے بعد تینوں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کی نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر ناکا بندی کی اور شواہد اکٹھے کیے۔
 
تاحال فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہناہے کہ واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہا ہے، تاہم  مزید تفتیش جاری ہے۔
 
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ منے خیرپور میں عدالت کے باہر 3 افراد کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے انتہائی دکھ ہوا ہے کہ 3 انسانوں کو بے دردی کےقتل کردیا گیا ہے۔
 
انہوں نے مقتولین کے خاندانوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تینوں افراد کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
 
دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی خیرپور سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
Load Next Story