ایپل کے سی ای او آئی فون کے بنیادی فیچر سے لاعلم نکلے

ٹم کے تاثرات ایسے تھے جیسے کسی نے انہیں اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے کی تجویز دے دی ہو


ویب ڈیسک October 25, 2024

ایپل کے سی ای او ٹِم کُک نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ہی کمپنی کی مصنوعات کے بارے میں لاعلمی کا انکشاف کیا ہے۔

ٹم کک نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ صارف اپنے iMessage گروپ چیٹس کو نام دے سکتے ہیں۔

ٹک کک کے اس واضح اعتراف نے ان کی انسانی کمزور کی ایک جھلک پیش کی جو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک کے سربراہ ہیں۔

وال سٹریٹ جرنل میگزین کے انٹرویو میں جب میزبان نے پوچھا کہ گروپ چیٹ کا بہترین نام کیا ہونا چاہیے تو ٹم لمحے بھر کے لیے کنفوژ ہوگئے اور کہا کہ میں ان کو نام نہیں دیتا جب کہ درحقیقت یہ آپشن موجود ہوتا ہے۔

میزبان نے نوٹ کیا کہ ٹم کک کا تاثر اس سے ملتا جلتا تھا جیسے کسی نے انہیں اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے کی تجویز دی ہو۔

تاہم کک نے بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ انہوں نے اب اپنے کالج کے دوستوں کے ایک گروپ چیٹ کا نام ’روم میٹس‘ رکھ دیا ہے۔ یعنی وہ اباس فیچر کو جاننے کے بعد استعمال کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں