سگریٹ کمپنی کو اربوں ڈالر جرمانہ

امریکی عدالت نے سگریٹ کمپنی کو حکم دیا کہ وہ پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر مرنے والے سگریٹ نوش کی بیوہ کو۔۔۔

امریکی عدالت نے سگریٹ کمپنی کو حکم دیا کہ وہ پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر مرنے والے سگریٹ نوش کی بیوہ کو 23.6 ارب ڈالر ادا کرے۔ فوٹو: گیٹی/فائل

ایک امریکی عدالت نے ملک کی دوسری بڑی سگریٹ کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر مرنے والے ایک سگریٹ نوش کی بیوہ کو 23.6 ارب ڈالر ادا کرے۔


اس کے علاوہ آر جے رینالڈز ٹوبیکو کمپنی کو تلافی نقصانات کے حوالے سے 16.8 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی ہوا ہے۔ مرحوم کی بیوہ سنتھیا رابنسن نے2008 میں سگریٹ کمپنی کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور ان کے شوہر کا انتقال 1996 میں ہوا تھا۔ آر جے رینالڈز کے ایک اہلکار نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ 'انصاف اور عقل کے دائرے سے باہر ہے۔ ایک بیان میں آر جے رینالڈز کے نائب صدر نے کہا کہ ان کی کمپنی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادا رکھتی ہے۔
Load Next Story