
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کل کیسز کی تعداد 41 ہو گئی۔
انسداد پولیو پروگرام کےمطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، رواں سال بلوچستان کے ضلع لورالائی سے یہ پولیو کا پہلا کیس ہے۔
بلوچستان میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 21 ہو گئی، واضح رہے کہ 28 اکتوبر سے پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔