جنوبی وزیرستان؛ پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکا، ایس ایچ او زخمی

دھماکے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او کو وانا ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک October 25, 2024

PESHWAR:

جنوبی وزیرستان لوئر میں پولیس کی گاڑی کے  قریب دھماکا ہونے سے ایس ایچ او زخمی ہوگیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر میں ایس ایچ او مزمل وزیر کی گاڑی کو وانا غوا خوا پرش کے مقام پر بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

بم دھماکے میں  ایس ایچ او زخمی ہوگئے، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او کو وانا ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں