گراں فروشی کا سلسلہ نہ رک سکا ٹاسک فورس نے حکمت عملی تیار کرلی
ٹاسک فورس کے نمائندے گاہک کے روپ میں دکانوں پر جاکر قیمتیں چیک کریں گے، مہنگے داموں آٹا فروخت کرنیوالی چھوٹی چکیوں۔۔۔
شہر میں گراں فرشوں نے عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،تمام اشیا مہنگی فروخت کی جارہی ہیں۔
کمشنر کراچی شعیب صدیقی کی ہدایت پر گراں فروشی کی روک تھام کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس نے رمضان کے آخری عشرے میں مرغی، بکرے، گائے بچھیا کے گوشت، دودھ اور چھوٹی چکی پر آٹے کی من مانی قیمت پر فروخت اور قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے، ٹاسک فورس کے رکن شکیل احمد بیگ نے بتایا کہ شعیب احمد صدیقی نے رمضان کے آخری عشرے میں گراں فروشی کی لہر کو روکھنے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز، صارف انجمنوں اور میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل ٹاسک فورس کو گراں فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون رمضان تک محدود نہیں رہے گا بلکہ صارفین کو ریلیف دلانے کے لیے رمضان کے بعد بھی مصنوعی مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن سال بھر جاری رکھا جائے گا، کمشنر کراچی کی تشکیل کردہ ٹاسک فورس نے رمضان کے آخری عشرے میں مرغی، بچھیا کے گوشت اور چھوٹی چکیوں پر آٹے کی قیمت میں اضافے کی روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹاسک فورس پھلوں کی طرح دیگر اشیا کی قیمت کو بھی مستحکم رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریگی، یہ مہم چاند رات تک جاری رہیگی جس کے لیے تمام ڈسٹرکٹس میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر پرائس چیکنگ کو تیز کیا جائے گا۔
ٹاسک فورس کے نمائندے گاہک کے روپ میں دکانوں پر جاکر پرائس چیک کریں گے اور گراں فروشی کرنے والوں کے کوائف انتظامیہ کو فراہم کریں گے جن کی روشنی میں گراں فروشوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا، مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والی چھوٹی چکیوں کے لائسنس منسوخ کرادیے جائیں گے، مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے تھوک سطح پر بھی پرائس چیکنگ کی جائیگی جس کے لیے مرغیوں کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں سے بھی تھوک قیمت کی رسیدیں حاصل کی جائیں گی۔
ٹاسک فورس میں شامل سول سوسائٹی کے نمائندوں نے گراں فروشوں پر جرمانے کے ساتھ دکانوں پر موجود تمام مال سرکاری نرخ پر فروخت کرانے کو ترجیح دینے کی بھی سفارش کی ہے، عید قریب آتے ہیں گراں فروشوں نے مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا، مرغی کا گوشت 260 سے 280 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح چھوٹی چکیوں پر آٹا 46 سے 50 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، بکرے کا گوشت 650 سے 700 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے اور چاند رات تک ان اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جس کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس نے تمام ڈسٹرکٹس میں بڑے بازاروں کی نگرانی اور انتظامیہ کے ہمراہ اچانک دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمشنر کراچی کی قائم کردہ ٹاسک فورس نے یکم رمضان سے اب تک شہر کے تمام ڈسٹرکٹس میں گراںفروشوں کی نشاندہی کی ٹاسک فورس کی بدولت حساس علاقوں میں بھی پرائس چیکنگ ممکن ہوئی، ٹاسک فورس نے عام بازاروں کے ساتھ بچت بازاروں اور بڑے ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں جاری گراں فروشی کی بھی نشاندہی کی جس پر پہلی مرتبہ بچت بازاروں کے آرگنائزرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، ٹاسک فورس کو گراں فروشی کی شکایات 0312-8216603 پر درج کرائی جاسکتی ہیں۔