لکی مروت میں مسجد کے اندر فائرنگ سے سرکاری افسر جاں بحق

مسجد کے اندر ہونے والی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک October 25, 2024

DERA ISMAIL KHAN:

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں  مسجد کے اندر فائرنگ سے سرکاری فورسز کا افسر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں قائم مسجد میں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں فورسز کا ایک افسر  جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ مسجد میں ہونے والی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں