کراچی میں پارہ 39.5 ڈگری تک پہنچ گیا

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہرمیں گرمی کی حالیہ لہراتوارتک برقراررہ سکتی ہے

کراچی:

شہرقائد میں گرم وخشک موسم برقرار،جمعے کو پارہ 39.5ڈگری ریکارڈ ہوا،گرمی کی موجودہ لہراتوارتک جاری رہ سکتی ہے،دیہی سندھ کےشہیدبے نظیرآباد میں معمول سے04ڈگری اضافے سے پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

جمعے کوسمندری ہواؤں کی بندش،بلوچستان کی شمال مغربی گرم وریگستانی ہواؤں کےاثرات اورتیزدھوپ کے سبب گرم وخشک دن ریکارڈ ہوا،دوپہرکے وقت لوکے درمیانی شدت کے تھپیڑے چلے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 22فیصد رہا،نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب غیرمعمولی صورتحال پیدا نہیں ہوئی اوراصل درجہ حرارت جتنی گرمی محسوس کی گئی۔

دیہی سندھ کے شہید بے نظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریدڈ ریکارڈ ہوا،جواکتوبرکے مہینے میں معمول کے درجہ حرارت سے 04ڈگری زیادہ رہا،حیدرآباد اورٹنڈوجام میں پارہ 41.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہرمیں گرمی کی حالیہ لہراتوارتک برقراررہ سکتی ہے،جس کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 37 تا 39 ڈگری کےدرمیان رہنے کی توقع ہے۔  دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر غیرفعال اوربلوچستان کی متبادل سمت کی بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Load Next Story