پاک-روس دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مشق دروزبہ 6 اختتام پذیر

انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، آئی ایس پی آر

PABBI:

پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مشق دروزبہ-VII کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتے طویل مشق 13 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی، جس میں پاکستان آرمی کی اسپیشل فورسز اور روسی فوج کے 54 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، روسی سفیر البرٹ پی خوروف نے بھی تقریب کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، اس مشق کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور تکنیکوں کو بہتر بنانا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔

Load Next Story