ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن کو خطرہ ہے، وزیراعظم

اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 26, 2024
وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اراکین کو ظہرانہ بھی دیں گے—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔
 
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت قابل تشویش  ہے۔ صہیونی ریاست اسرائیل کے اس جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
 
شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل کے اس طرح کے اقدامات سے علاقائی امن اور استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔ ایسی کارروائیاں عالمی قوانین  اور خودمختاری کی صریح خلاف ورزیاں ہیں۔ پاکستان  خطے میں قیام امن  کے لیے ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں