پاکستان 19 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز ہرانے میں کامیاب

آخری بار 2005 میں گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کو ہرایا تھا

راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح نے پاکستان کو 19 سال بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر سیریز جتوادی۔


راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں کھیلے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرایا، سیریز کے دوسرے میں میچ میں گرین نے 152 رنز سے فتح سمیٹی تھی۔

پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو روندتے ہوئے 1 اننگز اور 47 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں نعمان علی اور ساجد خان نے اسپن اٹیک کا باگ دوڑ سنبھالی اور مشترکہ طور پر 39 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی

پاکستان نے آخری مرتبہ 2015 انگلینڈ کیخلاف فتح مصباح الحق کی قیادت میں انگلینڈ میں جیتی تھی۔

مزید پڑھیں: پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے، ساجد خان

سال 2005 میں انضمام الحق کی قیادت میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ہرایا جبکہ 2021 میں کھیلی گئی سیریز میں انگلش شیروں نے گرین شرٹس کو دھول چٹائی تھی۔

Load Next Story