روبوٹکس کے ذریعے معدوم شدہ جانوروں کے ارتقا کو سمجھنے کی کوشش کامیاب

ٹیم نے فوسلائزڈ مچھلی کے آباؤ اجداد کی نقل و حرکت کو دوبارہ تخلیق کرنے پر توجہ مرکوز کی


ویب ڈیسک October 26, 2024

برطانیہ میں محققین کی ایک ٹیم نے طویل عرصے سے ناپید انواع کے ارتقائی رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے روبوٹکس کا سہارا لیا ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے ڈاکٹر مائیکل اشیڈا کی سربراہی میں ٹیم نے حال ہی میں ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ایک دن کے اندر معدوم شدہ جانوروں کے روبوٹک ماڈلز کو متحرک کرکے لاکھوں سال کے ارتقا کو سمجھنا ہے۔

ڈاکٹر مائیکل اشیڈا نے بتایا کہ ایک نئی تھری ڈی پرنٹ شدہ ٹانگ کے ساتھ اور انجینئرنگ کے ذریعے ہم ایک ہی دن میں لاکھوں سالوں کے ارتقا کو نقل کر سکتے ہیں۔

ٹیم نے فوسلائزڈ مچھلی کے آباؤ اجداد کی نقل و حرکت کو دوبارہ تخلیق کرنے پر توجہ مرکوز کی جس میں فی الحال ایک منفرد مچھلی شامل ہے جو زمین پر زندگی کے مطابق زندہ رہتی ہے۔

محققین کے مطابق روبوٹ جو اس مچھلی کی اناٹومی اور حرکات کی نقل کرتے ہیں، وہ ان ارتقائی دباؤ کو سمجھنے کے زیادہ قابل ہونگے جنہوں نے ان جانوروں کو پانی سے باہر آنے پر مجبور کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں