بیرون ملک سے جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والا مسافر گرفتار

ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی ویزا لگا ہوا تھا، مزید تفتیش جاری

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا

کراچی:

 

بیرون ملک سے جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والا مسافر گرفتار کرلیا گیا۔
 
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت محمد سبحان کی نام سے ہوئی ، جس کے پاسپورٹ پر جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
 
ملزم فلائٹ نمبر G9-548 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا ۔  رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ملزم کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا جب کہ سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ویزے میں کسی قسم کی سکیورٹی خصوصیات بھی موجود نہیں  تھیں۔
 
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا  ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story