چینی ہیکرز کا امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فون پر حملہ

ہیکرزنےکملا ہیرس کی انتخابی مہم کےافراد کے فونز کوبھی نشانہ بنایا

چینی ہیکرز نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کو نشانہ بنا ڈالا۔

امریکی میڈیا کے مطابق چینی ہیکرز نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے نائب امیدوار میٹ جے ڈی وینس اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم سے وابستہ افراد کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی حکام نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ کس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ  حکومتی ایجنسیاں اس خطرے کو موثر طریقے سے کم کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہیں اور کمرشل کمیونیکیشنز کے شعبے میں سائبر سکیورٹی کو مضبوط کرنے کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہی ہیں۔

امریکی حکام کا خیال ہے کہ یہ چین کی جانب سے شروع ہونے والے ایک بڑے سائبر جاسوسی آپریشن کے متعدد اہداف میں سے ایک ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چین کس قسم کی معلوم حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہائی پروفائل سیاسی امیدواروں کو نشانہ بنانے کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئیں جب امریکی حکام صدارتی انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں غیرملکی مداخلت سے متعلق ہائی الرٹ پر ہیں۔

ایرانی ہیکروں پر ٹرمپ کے انتخابی مہم کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا الزام ہے اورامریکی محکمہ انصاف کی جانب سے روس کی جانب سے چلائی گئی غلط معلومات پرمبنی مہم کو بھی سامنے لایا گیا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کملا ہیرس کی بجائے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتی ہیں۔

Load Next Story