قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف جیت کا کریڈٹ پاکستانیوں کے نام کردیا۔
میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق کو موقع دینے کا مقصد یہ تھا کہ ٹیم میں سیلیکشن میں تسلسل دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ ہارنے کے بعد ساتھ سیلیکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھے، دونوں ٹیسٹ میچوں میں جیت کا کریڈٹ نئی سیلیکشن کمیٹی کو بھی جاتا ہے، ہمیں انفرادی پرفارمینسز سے اب باہر آنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف سیریز میں شکست کیوں ہوئی؟ انگلش کپتان نے بتادیا
شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے 20 وکٹیں لینے کا پلان بنانا چاہتے تھے اب کامیاب ہوئے، دکھ ہوا تھا جب 6 لگاتار میچوں میں شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ میرا ہدف ہے جیسی مرضی کنڈیشنر کو ہمیں پاکستان کیلئے مثبت رزلٹ نکالنا ہے۔