ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا
ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام کے لیے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر قرض دے گا۔
تفصیلات کے مطابق اےڈی بی کےصدر ماساتسوگواساکاوا کی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے 50کروڑ ڈالرقرض کی فراہمی کا عندیہ دیدیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا بورڈ 29 اکتوبر کو نئے قرض کی منظوری پر غور کرے گا ، انہوں نے پالیسی بیسڈ لون کی منظوری کے لیے اےڈی بی کی حمایت پرشکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی جلد تکمیل کی امید ظاہرکی، انہوں نےکیپیٹل ایڈیکویسی فریم ورک کی کامیاب تکمیل کو سراہا اور اگلے تین سال کے لئے پاکستان کو زائد سرچارجز سے چھوٹ دینے پر اے ڈی بی کی تعریف کی دونوں فریقین نےملکی محصولات میں اضافے، علاقائی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
وزیرخزانہ نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔